شیخ رشید کو دوران سماعت" مسخرہ "کہنے پر وکلا ءنے اعتراض اٹھا دیا

شیخ رشید کو دوران سماعت" مسخرہ "کہنے پر وکلا ءنے اعتراض اٹھا دیا
شیخ رشید کو دوران سماعت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران مخالف وکیل کی جانب سے "مسخرہ "کہنے پر ان کے وکلا ءنے اعتراض اٹھا دیا۔

 نجی ٹی وی "ڈان نیوز" کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر سیشن کورٹ میں سماعت جاری ہے ، شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

دوران سماعت مدعی وکیل کا کہنا تھا کہ شیخ رشید نے ٹی وی پر بیٹھ کر اشتعال دلایا، انہوں نے سماعت کے دوران شیخ رشید کو مسخرہ کہہ دیا جس پر شیخ رشید کے وکلا ءنے اعتراض اٹھا دیا۔  

یاد رہے کہ شیخ رشید کو 2 فروری کو پولیس نے حراست میں لیا تھا جبکہ گذشتہ روز انہیں ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر مری پولیس کے حوالے کیا گیا تھا جبکہ اس سے ایک روز قبل ان کی ضمانت کی درخواست  مسترد کر دی گئی تھی۔

مزید :

قومی -