پسند کی شادیوں  کے معاملے پر معاشرتی رویوں کیخلاف اداکارہ مایا علی کھل کر بول پڑیں

 پسند کی شادیوں  کے معاملے پر معاشرتی رویوں کیخلاف اداکارہ مایا علی کھل کر ...
 پسند کی شادیوں  کے معاملے پر معاشرتی رویوں کیخلاف اداکارہ مایا علی کھل کر بول پڑیں
سورس: Instagram/official_mayaali

  

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ مایا علی پسند کی شادیوں کے معاملے پر معاشرے میں لڑکے اور لڑکیوں کیلئے الگ معیار پر بول پڑیں۔انہوں نے کہا کہ اگر لڑکا پسند کی شادی کررہا ہے تو سب ٹھیک ہے لیکن اگر لڑکی کرے تو اسے اس کی اجازت نہیں ہے۔

جیو نیوز کے مطابق  مایا علی نے حال ہی میں ایک ویب شو میں اداکار بلال اشرف کے ہمراہ شرکت کی جس میں انہوں نے پسند کی شادی کرنے کے حوالے سے معاشرے میں لڑکے کے لیے الگ اور لڑکی کے لیے الگ معیار پر  برہمی کا اظہار کیا۔

مایا علی نے کہا کہ کم از کم لڑکی سے شادی کے حوالے سے پوچھ تو لیں،کیوں کہ اس کی اجازت تو ہمارا مذہب بھی دیتا ہے۔اس دوران بلال اشرف نے کہا کہ ہمارے والدین بھی پہلے سے اپنے دماغ میں بچوں کی شادی کے حوالے سے معاملات طے کر چکے ہوتے ہیں،ایسا نہیں ہونا چاہیے۔

اس کے علاوہ مایا علی نے کہا کہ لڑکی کو بولا جاتا ہے کہ خبردار جینز پہنی تو،کبھی لڑکوں کو بھی بولیں ۔