ڈیزل کم دینے پر شہری نے گاڑی پمپ مالک پر چڑھادی
بہاولنگر (ویب ڈیسک) بہاولنگر کے علاقے فقیر والی میں ڈیزل کم دینے پر خریدار نے مشتعل ہوکر پیٹرول پمپ کے مالک پر گاڑی چڑھا دی، مالک پر گاڑی چڑھانے سے اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔
پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کے مطابق کمپنیوں سے سپلائی کم ملنے کے باعث خریداروں کو بھی کم پیٹرول اور ڈیزل دیا جارہا ہے لہٰذا انتظامیہ سکیورٹی فراہم کرے۔واضح رہے کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں پیٹرول کا مصنوعی بحران پیدا ہونے سے پیٹرول کی شدید قلت کا سامناہے۔