ایشیائی ترقیاتی بینک کی ریلوے کو 10 ارب ڈالر مالیتی منصوبےکیلئے تعاون کی پیشکش

ایشیائی ترقیاتی بینک کی ریلوے کو 10 ارب ڈالر مالیتی منصوبےکیلئے تعاون کی ...
ایشیائی ترقیاتی بینک کی ریلوے کو 10 ارب ڈالر مالیتی منصوبےکیلئے تعاون کی پیشکش

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان ریلوے کے ایم ایل ون (مین لائن ون) منصوبے کیلئے تعاون کی پیش کش کر دی، منصوبے کی مالیت 10 ارب ڈالر بتائی گئی ہے۔

نجی ٹی وی" ایکسپریس نیوز" کے مطابق پاکستان ریلوے کے ایم ایل ون منصوبے میں ایشیائی ترقیاتی بینک کی شمولیت کیلئے چین کی اجازت درکار ہو گی، مذکورہ منصوبہ پاک چین اقتصادی راہداری کا حصہ ہے تاہم ایشیائی ترقیاتی بینک نے بھی تعاون کیلئے کہہ دیا ہے۔

پاکستان چین کے ساتھ مل کر اس منصوبے کے پہلے مرحلے پر کام شروع کر رہا ہے جس پر 2 ارب 70 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی تاہم چین کی جانب سے تاحال فنڈنگ کے معاہدے پر دستخط نہیں کئے گئے۔

مزید :

بزنس -