سیلاب کے بعد تاحال ویرانیاں، لاڑکانہ ریلوے سٹیشن پر ٹریکٹر ٹرالیاں چلنے لگیں، ویڈیو وائرل
لاڑکانہ (ویب ڈیسک) طویل عرصے سے ویران لاڑکانہ ریلوے سٹیشن پر ٹرینوں کے بجائے ٹریکٹر ٹرالیاں چلنے لگیں، ریلوےلائن پر چلنے والی ٹریکٹر ٹرالیوں کو کسی نے روکنے کی کوشش نہیں کی۔
جیو نیوز کے مطابق سیلاب کے بعد گزشتہ 10 ماہ سے لاڑکانہ سے ٹرین سروس معطل ہے، سیلاب کے دوران ریلوے پٹریاں پانی میں ڈوبی ہوئی تھیں۔
سیلاب اور بارشوں کو گزرے چھ ماہ سے زیادہ عرصہ ہوگیا
— Abdul Khalik Mugheri (@MugheriKhalik) February 7, 2023
لاڑکانہ وایہ دادو۔ سیہون شریف جامشورو ٹریک پر ٹرینیں تاحال بحال نہ ہوسکی
ٹرینیں بحال نہ ہونے کے باعث ویران ریلوے اسٹیشن پر ٹریکٹر ٹرالی نے گزر گاہ بنا لیا
ریلوے ٹریک پر ٹرین کی جگہ پر ٹریکٹر ٹرالی نے راستہ اختیار کرلیا pic.twitter.com/RDx5b8QOVf