عدالتی فیصلہ موصول ہونے تک کسی بھی پی ٹی آئی رکن کو قومی اسمبلی ایوان میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا،سپیکر قومی اسمبلی 

عدالتی فیصلہ موصول ہونے تک کسی بھی پی ٹی آئی رکن کو قومی اسمبلی ایوان میں ...
عدالتی فیصلہ موصول ہونے تک کسی بھی پی ٹی آئی رکن کو قومی اسمبلی ایوان میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا،سپیکر قومی اسمبلی 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا پی ٹی آئی کے استعفوں سے متعلق عدالتی فیصلے پرموقف سامنے آگیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ ہاﺅس کی بلڈنگ میں آ سکتے ہیں ، لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ ابھی تک موصول نہیں ہوا،فیصلہ موصول ہونے پر قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیاجائے گا،بطور سابق ممبران پارلیمنٹ کی بلڈنگ میں ارکان آ سکتے ہیں ،کسی بھی رکن کو قومی اسمبلی ایوان میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

ذرائع کاکہناہے کہ سپیکر نے قومی اسمبلی سکیورٹی کو ہدایات جاری کردیں، سپیکر نے سارجنٹ ایٹ آرمز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی کے سابق ارکان اسمبلی ایوان میں نہ آنے پائیں ، سپیکر نے کہاکہ پی ٹی آئی ارکان ایوان کے اندرداخل نہیں ہو سکتے جب تک معاملے پر وضاحت نہ ہو جائے ، غیر ممبر ایوان میں ایم این اےز نشستوں پر بیٹھ سکتا ہے نہ گیلریز سے آگے جاسکتا ہے ، کسی رکن نے بغیر اجازت جانے کی کوشش کی توسارجنٹ ایٹ آرمز روکیں گے، اس حوالے سے حکمت عملی طے کرلی گئی۔

سپیکر راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ پی ٹی آئی مستعفی ارکان سے متعلق ہائیکورٹ کا فیصلہ موصول نہیں ہوا، لاہور ہائیکورٹ کافیصلہ نہ ہمارے سامنے ہے نہ ہم نے اسے پڑھا،اس فیصلے کی کوئی تفصیلات ہمیں نہیں ملیں ، جب تک ہائیکورٹ کا فیصلہ سامنے نہیں آتا اس معاملے پر کوئی پیشرفت نہیں ہو سکتی ، سنا ہے لاہور ہائیکورٹ میں ہمیں بھی پارٹی بنایا گیا۔