شمالی کوریا نے ملک کا سب سے بڑا ایٹمی میزائل دنیا کے سامنے پیش کر دیا

شمالی کوریا نے ملک کا سب سے بڑا ایٹمی میزائل دنیا کے سامنے پیش کر دیا
شمالی کوریا نے ملک کا سب سے بڑا ایٹمی میزائل دنیا کے سامنے پیش کر دیا

  

پیانگ یانگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) شمالی کوریا نے فوجی پریڈ کے دوران ملک کا سب سے بڑا قرار دیئے جانے والے ایٹمی میزائل کی نمائش کر دی۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق شمالی کوریا میں گزشتہ روز فوج کے 75 ویں یوم تاسیس کے موقع پر پریڈ کا اہتمام کیا گیا جس میں رہنما کم جونگ ان اہل خانہ کیساتھ شریک ہوئے۔  پریڈ کے دوران دیگر جدید فوجی و جنگی سازو سامان کے علاوہ بین البراعظمی بیلسٹک میزائل بھی پیش کئے گئے جن میں تزویراتی ایٹمی میزائلوں کے علاوہ سب سے بڑا جوہری میزائل بھی پیش کیا گیا جس کو ہواسونگ-17 کا نام دیا گیا ہے اور کچھ تجزیہ کار اسے ملک کا سب سے بڑا میزائل قرار دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا اور امریکہ کے مابین جنوبی کوریا سمیت دیگر سیاسی تنازعات کے سبب شدید کشیدگی پائی جاتی ہے جس کے سبب شمالی کوریا مختلف میزائل کی تیاری میں مسلسل مصروف عمل رہتا ہے۔