پیٹرول کی مصنوعی قلت،لاہور میں پیٹرول پمپس چیک کرنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور میں پیٹرول پمپس چیک کرنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں،ڈی سی لاہور نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کر دیں۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق ڈی سی لاہور نے کہاکہ ہر پیٹرول پمپ کا روزانہ کا سٹاک چیک کیا جائے، جو پیٹرول پمپ سپلائی نہ دے اسکے خلاف کارروائی کی جائے، ڈی سی نے کہاکہ لاہور میں350 سے زائد پیٹرول پمپس موجودہیں،لاہور میں یومیہ 18 لاکھ لیٹر پیٹرول کی کھپت ہے۔