سوزوکی نے گاڑیوں کی قیمت میں 14 روز میں دوسری مرتبہ بھاری اضافہ کر دیا 

سوزوکی نے گاڑیوں کی قیمت میں 14 روز میں دوسری مرتبہ بھاری اضافہ کر دیا 
سوزوکی نے گاڑیوں کی قیمت میں 14 روز میں دوسری مرتبہ بھاری اضافہ کر دیا 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کے پیش نظر پاک سوزوکی نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں 3 لاکھ 50 ہزار روپے تک اضافہ کر دیاہے اس کے علاوہ پارٹس کی عد م ستیابی کے باعث 13 سے 17 فروری تک پروڈکشن بھی بند کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق سوزوکی کی جانب سے 14 روز میں کیا جانے والا یہ دوسرا بڑا اضافہ ہے جس نے صارفین کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کر دیاہے ، کمپنی کی جانب سے سوزوکی آلٹو وی ایکس کی قیمت میں ایک لاکھ 75 ہزار روپے اضافہ کیا گیاہے جس کے بعد نئی قیمت 20 لاکھ 34 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ آلٹو وی ایکس آر کی قیمت میں 2 لاکھ تین ہزار ، آلٹو وی ایکس آر اے جی ایس کی قیمت میں 2 لاکھ 18 ہزاراور آلٹو اے جی ایس کی قیمت 2 لاکھ 28 ہزار روپے بڑھا دی گئی ہے جس کے بعد ان کی نئی قیمتیں 23 لاکھ 59 ہزار، 25 لاکھ 28 ہزار اور 26 لاکھ 51 ہزار روپے ہو گئی ہیں ۔ 

سوزوکی ویگن آر وی ایکس آر، وی ایکس ایل اور اے جی ایس ماڈلز کی قیمتوں میں 2 لاکھ 48 ہزار سے 2 لاکھ 89 ہزار روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ان کی نئی قیمتیں بالترتیب 28 لاکھ 77 ہزار روپے ، 30 لاکھ 52 ہزار روپے اور 34 لاکھ 48 ہزار روپے ہو گئی ہیں۔

سوزوکی کلٹس وی ایکس آر، وی ایکس ایل اور اے جی ایس کی قیمتیں بڑھا کر 32 لاکھ 26 ہزار، 35 لاکھ 44 ہزار اور 39 لاکھ 6 ہزار روپے کر دی گئی ہے جو 2 لاکھ 87 ہزار سے 3 لاکھ 37 ہزار تک کا اضافہ ہے۔

Change Difference  Old New
9.41% 175,000 1,859,000 2,034,000 Alto VX
9.42% 203,000 2,156,000 2,359,000 Alto VXR
9.44% 218,000 2,310,000 2,528,000 Alto VXR AGS
9.41% 228,000 2,423,000 2,651,000 Alto AGS
9.44% 287,000 3,039,000 3,326,000 Cultus VXR
9.43% 315,000 3,339,000 3,654,000 Cultus VXL
9.44% 337,000 3,569,000 3,906,000 Cultus AGS
9.43% 248,000 2,629,000 2,877,000 Wagon R VXR
9.43% 263,000 2,789,000 3,052,000 Wagon R VXL
9.45% 289,000 3,059,000 3,348,000 Wagon R AGS
9.45% 328,000 3,479,000 3,807,000 Swift GL M/T
9.35% 350,000 3,742,000 4,092,000 Swift GL CVT
8.43% 347,000 4,115,000 4,462,000 Swift GLX CVT
8.34% 135,000 1,619,000 1,754,000 Bolan Van
8.41% 135,000 1,606,000 1,741,000 Bolan Cargo
8.88% 130,000 1,539,000 1,669,000 Ravi
8.45% 130,000 1,464,000 1,594,000 Ravi w/o Deck

مزید :

بزنس -