پنجاب کی نگران حکومت میں وہ لوگ ہیں جنہیں گھروالے بھی نہیں جانتے ، فواد چودھری

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فوادچودھری نے کہاہے کہ پنجاب کی نگران حکومت میں وہ لوگ ہیں جنہیں گھروالے بھی نہیں جانتے ۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فوادچودھری نے کہاکہ اسمبلی ٹوٹنے کے 90 دن کے اندر الیکشن ہونے ہیں،آئین کے تحت عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا حق ہے ، آئین کے تحت جسے عوام منتخب کریں گے وہی حکومت کر سکتے ہیں ، پنجاب کی نگران حکومت میں وہ لوگ ہیں جنہیں گھروالے بھی نہیں جانتے ۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پی ڈی ایم پہلے عوام پھر الیکشنز اور اب عدالتوں سے بھاگ رہی ہے ،عدالت میں ان کے وکیل ایک کے بعد ایک جوتے اٹھا کر بھاگ رہے ہیں، ابھی تک 12 کروڑ سے زائد عوام کے حقوق سلب ہوئے ہیں ، ،90 روز میں الیکشن نہیں ہوتے تو آرٹیکل 6 میں سزا موجود ہے،الیکشن نہ ہونے پر آئین کی بحالی کیلئے تحریک چلانا پڑے گی۔