اڈیالہ جیل سے ضلع کچہری اسلام آباد لایا جانیوالا ملزم فرار ، پولیس اہلکار کیخلاف مقدمہ درج

اڈیالہ جیل سے ضلع کچہری اسلام آباد لایا جانیوالا ملزم فرار ، پولیس اہلکار ...
اڈیالہ جیل سے ضلع کچہری اسلام آباد لایا جانیوالا ملزم فرار ، پولیس اہلکار کیخلاف مقدمہ درج

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اڈیالہ جیل سے ضلع کچہری اسلام آباد لایا جانیوالا ملزم فرارہو گیا جس کا مقدمہ پولیس اہلکار کیخلاف درج کرلیاگیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پولیس کاکہناہے کہ اڈیالہ جیل سے ضلع کچہری اسلام آباد لایا جانیوالا ملزم فرار ہو گیا، ملزم نعمان چوری، ڈکیتی کی واردات میں اڈیالہ جیل میں تھا۔

ملزم کے فرار ہونے پر تھانہ مارگلہ میں پولیس اہلکار کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمے کے متن میں کہاگیاہے کہ اڈیالہ جیل سے قیدیوں کی وین ضلع کچہری روانہ ہوئی ،قیدیوں کی وین بخشی خانہ پہنچی تو ایک قیدی کم تھا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -