الیکشن کمیشن سے تعاون تمام اداروں کا فرض، مدد نہ کرنے پر آئین میں واضح سزا موجود ہے: اسد عمر

الیکشن کمیشن سے تعاون تمام اداروں کا فرض، مدد نہ کرنے پر آئین میں واضح سزا ...
الیکشن کمیشن سے تعاون تمام اداروں کا فرض، مدد نہ کرنے پر آئین میں واضح سزا موجود ہے: اسد عمر

  

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ انتخابات کے انعقاد میں الیکشن کمیشن کی مدد کرنا تمام اداروں کی ذمہ داری ہے، آئین میں الیکشن کمیشن سے تعاون  نہ کرنے پر واضح سزا بھی موجود ہے۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ مخالفین عمران خان کا سیاسی میدان میں مقابلہ نہیں کر سکتے، اس لئے لوگوں کیخلاف دہشت گردی اور غداری کے پرچے کاٹ رہےہیں۔ انہوں نے سیاسی مخالفین کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ اب بھاگنا چھوڑ دیں اور الیکشن کی تیاری کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آئین میں واضح لکھا ہے کہ الیکشن 90 روز میں کروائے جائیں، تمام ادارے اس معاملے پر الیکشن کمیشن سے تعاون کریں ورنہ آئین میں سزا موجود ہے۔

مزید :

قومی -