پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، آئی ایم ایف نے کس چیز پر ریلیف دینے پر رضا مند ی ظاہر کر دی؟

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی ایم ایف اور وزارت خزانہ کے درمیان مذاکرات میں بریک تھرو کا امکان ظاہر کیا جارہاہے ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے وزارت خزانہ کے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ آئی ایم ایف کو بجلی اور گیس پر غریب صارفین کیلئے سبسڈی پر راضی کر لیاہے ، بڑے برآمدی شعبوں کیلئے گیس سبسڈی پر بھی آئی ایم ایف رضا مند ہو گیاہے جبکہ امیر طبقے کیلئے گیس، بجلی کے نرخوں میں اضافے کی منظوری دی گئی ہے ۔آئی ایم ایف سے سیلاب کے بعد خسارہ بڑھنے کی وجہ سے مزید رعایتوں پر بات چیت جاری ہے ۔