عوام کیلئے ایک اور مشکل، ادویات کی قیمتوں میں 24 فیصد اضافے کا امکان، فیصلہ کب ہو گا؟ جانئے

عوام کیلئے ایک اور مشکل، ادویات کی قیمتوں میں 24 فیصد اضافے کا امکان، فیصلہ کب ...
عوام کیلئے ایک اور مشکل، ادویات کی قیمتوں میں 24 فیصد اضافے کا امکان، فیصلہ کب ہو گا؟ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک میں ادویات کی قیمتوں میں 24 فیصد اضافے کا امکان ہے، فیصلہ آج متوقع ہے، اس صورت میں مہنگائی کے ہاتھوں پہلے سے ستائے عوام کیلئے ایک اور مشکل کھڑی ہو جائے گی۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق ادویات کی قیمتوں سے متعلق فیصلہ ممکنہ طور پر آج ہو گا،  ادویہ ساز کمپنیاں ڈریپ کو پہلے ہی خط لکھ چکی ہیں جس کے مطابق روپے کی قدر میں 57 فیصد کمی آئی جس کے سبب ادویات کی قیمت میں 7 فیصد اضافہ ہوا۔ انسولین بنانے والی ملٹی نیشنل کمپنیاں کام بند کر کے جا چکی ہیں۔ دوا سازی کا عمل جاری رکھنے کیلئے قیمتوں میں 60 فیصد اضافہ کیا  جائے۔

مزید :

قومی -