پاکستان کے پاس دراصل کتنے دن کا پٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ موجود ہے؟ افواہوں کے بعد اندر کی خبرآگئی 

پاکستان کے پاس دراصل کتنے دن کا پٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ موجود ہے؟ افواہوں ...
پاکستان کے پاس دراصل کتنے دن کا پٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ موجود ہے؟ افواہوں کے بعد اندر کی خبرآگئی 

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) گزشتہ کئی دنوں سے افواہیں زیر گردش ہیں کہ پاکستان کے پاس محض چند دن کا پٹرولیم مصنوعات کا ذخیر ہ موجود ہے، اب اس پر پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کاردعمل آگیا ہے ۔

ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ  میں نے دس دن پہلے بھی کہا تھا ، اوگرا نے جب  کہا تھا کہ فکر نہیں کریں،  ہمارے پاس بہت وافر مقدار میں مصنوعات موجود ہیں،  ایسا نہیں ہے اور پانچ جو بڑی کمپنیز ہیں ان کے پاس تو ہے ، مگر چھوٹی چھوٹی کمپنیوں کے پاس پٹرول ڈیزل بہت کم ہے اور اس کی ذمہ داری وزارت  پٹرولیم پہ آتی ہے کہ ان کو چاہیے تھا کہ جو ایک اصول اور  قاعدہ ہے کہ بیس دن تک کا ہر حال میں مارکیٹنگ کمپنی کو تیل ذخیر ہ برقرار رکھناہے، ایسا نہیں ہوا ، اب اس کی وجوہات کیا ہیں یہ مجھے سمجھ نہیں آتی ، وزارت چل رہی ہے ۔ 

عبدالسمیع خان کا کہناتھاکہ ہم نے وزارت اور اوگرا کو اپنی شکایت کی ہے ، اب چیز مل نہیں رہی جس کی وجہ سے صارف کو بھی پٹرول دستیاب نہیں، علاج حکومت کے علاوہ کسی کے پاس نہیں، اگر کمپنی کے پاس تیل دستیاب ہے لیکن وہ فراہم کرنے سے انکاری ہے تو اس کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ 

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ماضی میں عباسی نے ایک دم مارکیٹ میں ہمارا ریٹ گرایا تو انہیں مشورہ دیا تھا کہ  آپ کم نہ کریں اور اس کو آہستہ آہستہ بڑھائیے، کوئی حساب کتاب ہی نہیں ہے اب تو پٹرولیم کی جگہ وزیرخزانہ کررہے ہیں جس کی تاریخ میں مثال نہیں ، مشورہ ان سے ضرور لینا چاہیے ۔

انہوں نے بتایا کہ چھوٹی کمپنیوں کے پاس ایک ہفتے کا ذخیرہ ہوگا، بڑی کمپنیوں کے پاس ذخیرہ ہے جس سے چھوٹے ڈیلر خرید کر استعمال کررہے ہیں مگر جب بالکل ختم ہو جائے گا تو بڑی کمپنی بھی پابندی لگا دیں گی کہ ان کے  پٹرول پمپ کے علاوہ دوسری کمپنی کو  تیل نہ دیا جائے ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -