الیکشن کمیشن نے سپیکررولنگ کیس میں کہا تھا نومبر2022 میں انتخابات کرانے کیلئے تیار ہوں ، چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا دوران سماعت عام انتخابات کا تذکرہ 

الیکشن کمیشن نے سپیکررولنگ کیس میں کہا تھا نومبر2022 میں انتخابات کرانے کیلئے ...
الیکشن کمیشن نے سپیکررولنگ کیس میں کہا تھا نومبر2022 میں انتخابات کرانے کیلئے تیار ہوں ، چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا دوران سماعت عام انتخابات کا تذکرہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست پر دوران چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے عام انتخابات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن کمیشن نے سپیکررولنگ کیس میں کہا تھا نومبر2022 میں انتخابات کرانے کیلئے تیار ہوں ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے دوران سماعت عام انتخابات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں تمام مسائل کا حل عوام کے فیصلے سے ہی ممکن ہے ،موجودہ حکومت کے قیام کو8 ماہ ہو چکے ہیں، الیکشن کمیشن نے سپیکررولنگ کیس میں کہا تھا نومبر2022 میں انتخابات کرانے کیلئے تیار ہوں ۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ موجودہ پارلیمنٹ کو دانستہ طور پر نامکمل رکھا گیا ہے ،موجودہ پارلیمنٹ سے ہونیوالی قانون سازی بھی متنازعہ ہو رہی ہے ۔