شین وارن کی وصیت سامنے آگئی

شین وارن کی وصیت سامنے آگئی
شین وارن کی وصیت سامنے آگئی

  

لندن (ویب ڈیسک) سابق آسٹریلوی اسپنر شین وارن کی 20.7 ملین ڈالر کی وصیت سامنے آگئی۔ اثاثوں کا بیشتر حصہ تینوں بچوں میں تقسیم ہوگا، سابقہ اہلیہ سیمون اور گرل فرینڈ لز ہرلی کو کچھ نہیں ملے گا۔

وصیت کے مطابق شین وارن کی جائیداد کا 31 فیصد ان کے بچوں کو دیا جائے گا، 9 فیصد فیملی کے دیگر افراد کو ملے گا، 7 فیصد بھائی جیسون کو ملے گا، 2 فیصد بھتیجوں سیباستین اور ٹیلا کے نام کیا گیا ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق  دوسری جانب میڈیا نے شین وارن کے موجودہ اثاثوں کی فہرست بھی شائع کردی ہے۔

واضح رہے کہ سابق آسٹریلیوی لیگ اسپنر شین وارن گزشتہ برس دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے تھے، سابق آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن چھٹیاں گزارنے کے لیے تھائی لینڈ کے علاقے کوہ سمائی میں قائم اپنے ولا میں موجود تھے جہاں انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

مزید :

کھیل -