فواد خان اور صنم سعید کی ویب سیریز "برزخ" کوعالمی فیسٹیول کیلئے منتخب کرلیا گیا

کراچی(ویب ڈیسک) برطانوی نژاد پاکستانی فلمساز عاصم عباسی, پاکستانی سپر سٹار فواد خان اور اداکارہ صنم سعید کی ویب سیریز "برزخ" کو عالمی فلم فیسٹیول کیلئے منتخب کر لیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان شوبز کی "برزخ"کو بہترین سیریز، بہترین ہدایتکار، بہترین اداکار اور اداکارہ جیسے ایوارڈز کے لیے "عالمی سیریز مینیا فیسٹیول" میں نامزد کیا گیا ہے۔بھارتی ٹیلی ویژن"زی زندگی"کی سیریز "برزخ"میں پاکستانی مقبول ڈرامے"زندگی گلزار ہے" کی معروف جوڑی فواد خان اور صنم سعید مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ اس کے ہدایتکار عاصم عباسی ہیں اورپروڈوسر وقاص حسن حسان اور شیلجا کیجروال ہیْں۔اس ویب سیریز کی کہانی ایک عمر رسیدہ شخص کے خاندان کے گرد گھومتی ہے جسے محبت کی تلاش ہے۔سیریز میں فواد خان ایک اکیلے باپ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔اس سیریز کی کہانی میں باپ اور بیٹے کے درمیان نسل در نسل چلے آنے والے مسائل اور مشکلات کے بارے میں بھی بیان کیا گیا ہے۔سیریز کی عکس بندی پاکستان کے مقبول سیاحتی مقام ہنزہ اور اور کراچی شہر میں کی گئی ہے۔ اس سیریز کو تاحال ریلیز تو نہیں کیا گیا تاہم اسے فرانس میں 17 سے 24 مارچ تک منعقد ہونے والے "سیریز مینیا فیسٹیول"میں پیش کیا جائے گا۔
????Zindagi's upcoming original #Barzakh by #AsimAbbasi, starring @_fawadakhan_ and @sanammodysaeed,selected at Series Mania Festival for its International World Premiere! France, here we come!@IllicitusProduc @shailjaofficial @Zindagi pic.twitter.com/7PAn1hsU3f
— Zindagi (@Zindagi) February 8, 2023
یاد رہے کہ فواد خان اور صنم سعید کی ویب سیریز "برزخ" اس عالمی فیسٹیول کے لیے منتخب ہونے والی واحد جنوبی ایشیائی سیریز ہے۔