پی ایس ایل سیزن 8 کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سپر لیگ کے سیزن 8 کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی ، تقریب لاہور کے تاریخی مقام شالیمار باغ میں ہوئی ۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سیزن 8 کی ٹرافی کے 3 ستون قومی ٹیم کے اتحاد، مضبوطی اور جذبے کے عکاس ہیں ، ٹرافی میں 9 ہزار 907 زرغون کے نگینے بھی استعمال کیئے گئے ہیں، ٹرافی کی تقریب میں معین خان، عاقب جاوید ، شان مسعود اور شعیب ملک نے شرکت کی ۔
اس موقع پر نجم سیٹھی کا کہناتھا کہ پی ایس ایل کے سیزن 8 کی ٹرافی کی رونمائی کی تقریب شالیمار باغ میں اس لیے کی گئی تاکہ پتا چلے کی تبدیلی آ گئی ہے ۔
یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا نیا سیزن 13 فروری سے شروع ہو نے جارہا ہے اور ایونٹ کا پہلا میچ ملتا ن میں کھیلا جائے گا۔
PSL 8 trophy unveiling soon #PSL8 pic.twitter.com/sO9tAE5bTf
— Cricket Pakistan (@cricketpakcompk) February 9, 2023