بلیک واٹر کی بم پروف گاڑیاں پاکستان میں فروخت کیلئے موجودہونے کا انکشاف، تحقیقات کا حکم آگیا

بلیک واٹر کی بم پروف گاڑیاں پاکستان میں فروخت کیلئے موجودہونے کا انکشاف، ...
بلیک واٹر کی بم پروف گاڑیاں پاکستان میں فروخت کیلئے موجودہونے کا انکشاف، تحقیقات کا حکم آگیا

  

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے اجلاس میں بلیک واٹر کے زیراستعمال تین بم پروف گاڑیاں پاکستان میں مارکیٹ میں فروخت کیلئے موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس پر پی اے سی نے سیکرٹری داخلہ سے رپورٹ طلب کرلی اور گا ڑیاں مارکیٹ آنے کی تحقیقات کاحکم بھی دیدیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق دوران اجلاس چیئرمین نے انکشاف کیا کہ تین بم پروف گاڑیاں ایک مقامی کمپنی فروخت کر رہی ہے جس پر سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ بم پروف گاڑی مارکیٹ میں فروخت نہیں کی جا سکتی۔

کمیٹی نے اسلام آباد میں امن و امان کے حالات خراب ہونے پر اظہار تشویش کیا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -