کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) کراچی میں مٹن کے نام پر کٹے کا گوشت فروخت ہونے کا حیران کن انکشاف ہوا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے کراچی کے علاقے سولجر بازار سے 500 کلو کٹے کا گوشت ضبط کر لیا گیاہے ، شہریوں کو دھوکہ دیتے ہوئے اسے بکرے کا کہہ کر بیچا جارہا تھا ۔ انتظامیہ کو کارروائیاں تیز کرنے کی بھی ہدایت کر دی گئی ہے ۔