لاہور ہائیکورٹ، نگران حکومت کے اختیارات سے متعلق کیس کی سماعت14 فروری تک ملتوی 

لاہور ہائیکورٹ، نگران حکومت کے اختیارات سے متعلق کیس کی سماعت14 فروری تک ...
لاہور ہائیکورٹ، نگران حکومت کے اختیارات سے متعلق کیس کی سماعت14 فروری تک ملتوی 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں نگران حکومت کے اختیارات سے متعلق کیس میں13 پی ٹی آئی رہنماﺅں کی درخواستوں پر کارروائی 14 فروری تک ملتوی کردی ۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب میں نگران حکومت کے اختیارات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ نے سماعت کی ،وکیل پنجاب حکومت نے کہاکہ اس وقت صوبہ میں کوئی ایڈووکیٹ جنرل نہیں ،بہت سے معاملات رکے ہوئے ہیں ، یہ فوری نوعیت کا معاملہ جلد سنا جائے۔

جسٹس علی باقر نجفی نے کہاکہ آپ کو کس طرح پنجاب حکومت نے اپنا وکیل مقرر کیا ہے،کیا پنجاب حکومت کے پاس ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نہیں جو پیش ہوں، عدالت نے کہاکہ ہم اس کیس کو روزانہ کی بنیاد پر سماعت کریں گے،پیر سے روزانہ اس کیس کی سماعت کریں گے ،ہم جلد ازجلد کیس کی سماعت کرکے فیصلہ کریں گے ،آپ کوئی بیان دینے کی بجائے ہدایات لے لیں ۔

عدالت نے 13 پی ٹی آئی رہنماﺅں کی درخواستوں پر کارروائی 14 فروری تک ملتوی کردی اورسرکاری وکیل کو ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ آپ اس پر اپنا تحریری بیان جمع کروائیں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -