عمران خان کی مبینہ بیٹی ظاہر نہ کرنے کا کیس، الیکشن کمیشن کو سرٹیفائیڈ دستاویزات جمع کرانے کا حکم        

عمران خان کی مبینہ بیٹی ظاہر نہ کرنے کا کیس، الیکشن کمیشن کو سرٹیفائیڈ ...
عمران خان کی مبینہ بیٹی ظاہر نہ کرنے کا کیس، الیکشن کمیشن کو سرٹیفائیڈ دستاویزات جمع کرانے کا حکم        

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی مبینہ بیٹی ظاہر نہ کرنے کے کیس میں الیکشن کمیشن کو سرٹیفائیڈ دستاویزات جمع کرانے کا حکم      دے دیا۔

 نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان پر کاغذات نامزدگی میں مبینہ بیٹی ٹیریان جیڈ وائٹ کا ذکر نہ کرنے کا الزام  ہے جس پر شہری محمد ساجد نے عمران خان کو نا اہل کرنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ 

کیس کی سماعت چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے کی، دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل سلمان بٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اضافی دستاویزات جمع کروانے کیلئے متفرق درخواست دی، عمران خان کا نئی نشستوں پر کامیابی کا نوٹیفکیشن جمع کروایا۔ عدالت نے اضافی دستاویزات جمع کروانے کیلئے متفرق درخواست منظور کر لی۔

عمران خان کے وکیل سلمان راجہ نے کہا کہ متفرق درخواست پر جواب دینا چاہتا ہوں جس پر عدالت نے ان کو آئندہ سماعت پر جواب کی اجازت دیدی جبکہ الیکشن کمیشن کو سرٹیفائیڈ دستاویزات جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

مزید :

قومی -