لیگی رہنماجس نے معاون خصوصی کا عہدہ لینے سے معذرت کر لی

سورس: Twitter/@pmln_org
اسلام آ باد (ویب ڈیسک) مسلم لیگ( ن) کے رکن قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا نے معاون خصوصی کا عہدہ لینے سے معذرت کر لی ہے۔
ذرائع کے مطا بق چوہدری عابد رضا کو بدھ کوہی وزیراعظم کا معاون خصوصی تعینات کیا گیا تھا۔کابینہ ڈویژن نے چوہدری عابد رضا کی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا تھا۔ وزیراعظم سے لاہور میں چوہدری عابد رضا کی خصوصی ملاقات بھی ہوئی تھی۔ روزنامہ "جنگ "کے مطابق عابد رضا نے گجرات میں حکومتی پارٹی ہونے کے باوجود اختیارات نہ ملنے کا شکوہ کیا تھا۔