کراچی پولیس کی ناقص تفتیش، دہشت گرد بیرون ملک فرار ہونے میں کامیاب

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی پولیس کی ناقص تفتیش کے سبب ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث دہشت گرد بیرون ملک فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق سندھ رینجرز نے دہشت گرد ساجد عرف گولی کو گذشتہ برس گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کیا تھا۔ کراچی پولیس نے تفتیش ناقص پہلووں پر کی جس کے سبب دہشت گرد کے خلاف مناسب قانونی کارروائی نہیں ہو سکی۔
بتایا گیا ہے کہ ملزم ساجد 16 افراد کی ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث تھا جبکہ اس کا نام سی ٹی ڈی کی ریڈ بک میں بھی شامل ہے۔
،