عمران خان نے اپنی بیٹی کو چھپا کر خود کو جھوٹا ثابت کر دیا: عطاءاللہ تارڑ

عمران خان نے اپنی بیٹی کو چھپا کر خود کو جھوٹا ثابت کر دیا: عطاءاللہ تارڑ
عمران خان نے اپنی بیٹی کو چھپا کر خود کو جھوٹا ثابت کر دیا: عطاءاللہ تارڑ

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنی بیٹی کو چھپا کر خود کو جھوٹا ثابت کر دیا، انہیں عدالت پیش ہونا ہو گا۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق ن لیگی رہنما نے میبنہ بیٹی ظاہر نہ کرنے کے کیس پر ردعمل دیتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا مطالبہ کیا، انہوں نے کہا کہ ٹیریان کیس کی کارروائی کو عوام کے سامنے پیش کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی تاریخوں پر نہ آنا عمران خان کا وطیرہ بن چکا، اب وہ موقف اپنا رہے ہیں کہ ایم این اے نہیں رہا۔ جھوٹے کاغذات نامزدگی جمع کرانا جرم ہے اس پر فوجداری کارروائی بنتی ہے۔ اثاثے چھپانے اور جعلی دستاویز جمع کروانا نااہلی کے لئے کافی ثبوت ہیں۔

مزید :

قومی -