تحریک انصاف قومی اسمبلی میں واپسی کیلئے پُرامید، اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی پر مشاورت
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف قومی اسمبلی میں واپسی کیلئے پُرامید ہے جس کے بعد ایوان میں اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی پر مشاورت شروع کر دی گئی۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سینئر قیادت سے مشاورتی عمل شروع کر دیا ہے، ابتدائی مرحلے پر اپوزیشن لیڈر کیلئے 4 رہنماوں پر غور کیا جا رہا ہے جن میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ پارٹی کی سینئرقیادت کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کیلئےتاحال طاہر صادق، نصراللہ رضا ، منزہ حسن اور ڈاکٹر نوشین حامد کے نام سامنے آئے ہیں۔