حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ’ اعلان جنگ ‘ کر دیا 

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ’ اعلان جنگ ‘ کر دیا 
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ’ اعلان جنگ ‘ کر دیا 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے پیٹرول اور ڈیزل کا ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف ’ اعلان جنگ ‘ کر دیا اور وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ باز رہیں ورنہ سخت کارروائی ہو گی ،ملک میں 20 دن کا پٹرول اور 29 دن کا ڈیزل ہے ، کوئی پمپ ڈرائی نہیں ہو گا ،ڈیلرز ایسوسی ایشن حکومت کے ساتھ کھڑی ہے ، کسی کو بلاوجہ تنگ نہیں کیا جائے گا ،دو اضلاع میں 900 چھاپے مارے ، تقریباً 8 لاکھ روپے کے جرمانہ اور 21 مقدمات درج کیے گئے ، 7 پٹرول پمپ سیل کر دیئے گئے ، آئل کمپنیوں کو بھی واضح کر دیا کہ پیٹرول پمپس پر پٹرول فراہم کریں ورنہ کارروائی ہو گی اور 2دن میں رپورٹ لے کر عوام کے سامنے آﺅں گا ۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مصد ق ملک نے کہا کہ کارروائی آپ کے سامنے لائی جائے گی ، میں واضح کرنا چاہتاہوں کہ وزیراعظم کا حکم ہے کہ جب ہمارے ملک میں 29 دن کا ڈیزل اور 20 دن کا پیٹرول ہے تو ملک کا کوئی پمپ ڈرائی نہیں ہو گا، ہم یقین دہانی کریں گے کہ جو بھی لوگ ذخیرہ اندوزی کر رہے ہیں اورغریب لوگوں کیلئے مصیبت پیدا کررہے ہیں ، ان کیلئے مسائل ہوں گے ،میں آپ کو بتانا چاہتاہوں کہ آج صبح سمیع خان سے بات ہوئی ، جو ڈیلرز ایسوسی ایشن کے سربراہ ہیں، انہوں نے ملک کی بہت خدمت کی ہے ، ہمیشہ انہوں نے حکومت کے ہاتھ مضبوط کیئے ہیں، وہ ڈیلرز کا بھی مقدمہ بھی ہمارے پاس لاتے ہیں او ر عوام کا بھی، انہوں نے دو چیزیں کہیں کوئی بھی شخص جو ذخیرہ اندوزی نہیں کر رہا اس پر سختی نہ کریں ، میں نے یقین دہانی کروائی کہ ایک خاص سلیقے طریقے سے جائیں گے ، پیٹرول پمپ پر جانا پڑے گا، چیک کرنا پڑے گا کہ تیل ہے یا نہیں ، لیکن اگر تیل ہے اور نہیں بیچ رہے تو یہ ذخیرہ اندوزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ذخیرہ اندوز کے ساتھ ایسوسی ایشن نہیں کھڑی ہو گی ، ڈیلرز کی ایسوسی ایشن کا بھی وہی مؤقف ہے جو حکومت ہے ، کسی کو بے جا تنگ نہیں کیا جائے گا، احترام کے ساتھ دیکھا جائے گا کہ تیل ہے یا نہیں ہے ، اگر ہے تو وہ ذخیرہ اندوزی کر رہاہے تو قانون اپنا راستہ لے گا اور سخت راستہ لے گا۔

مصدق ملک کا کہناتھا کہ کل ہم نے رات تک 2اضلاع میں تقریباً 900 کے قریب مختلف جگہوں پر انسپکشن کی گئی ، سرگودھا  میں 530 انسپکشن کی گئیں ، فیصل آباد میں 437 کے قریب انسپکشن کی گئی، ایک ڈسٹرکٹ میں اڑھائی لاکھ کے قریب جرمانہ کیا گیا ، جن کے پاس ذخیرہ تھا ، 6 پٹرول پمپس کو سیل کیا گیا ، دوسرے شہر میں5 لاکھ 53 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ، 21 مقدمات درج کیے گئے ہیں، ایک پیٹرول پمپ سیل ہواہے ، یہ وہ جگہ ہے جہاں ذخیرہ اندوزی کی جارہی تھی ، پیٹرول موجود تھا لیکن عوام کیلئے مشکلات پیدا کی جارہی تھیں۔

گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں چھاپے مارے گئے ، غیر قانونی سٹوریج کو سیل کیا گیا ، شورکوٹ میں غیر قانونی سٹوریج کو سیل کیا گیا ، سلطان باہو میں جرمانہ کیا گیا ، ماچھی کے قریب ڈیپو کے قریب غیر قانونی سٹوریج کو سیل کیا گیاہے ، وہاڑی میں 8 وئیر ہاﺅس سیل کیے گئے ہیں، یہ کارروائی جاری رہے گی ۔

یہ مثال دی ہے ، یہ کارروائی چل رہی ہے ، جب تک اس ملک میں ذخیرہ اندوزی کے ذریعے لوگوں کیلئے مشکلات پیدا کی جائیں گی ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے ، ڈیلرز کی ایسوسی ایشن نے یقین دہانی کروائی ہے کہ ہم بے جا کسی کو تکلیف نہیں دیتے ، وہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔

جو ہمارا مذہب اور ملک کا قانون ہے اس کے مطابق ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، آج آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ساتھ میٹنگ ہوئی ہے ، ان کو وقت دیا گیاہے طریقہ کار طے کرنے کیلئے ، پیٹرول پمپس پر پیٹرول فراہم کیا جائے ، کئی جگہوں پر شکایت ہے کہ  کمپنیاں پیٹرول ہی نہیں دے رہیں ، اگر وہ دے ہی نہیں رہیں تو ہم کیسے فراہم کریں ، 20 دن کا پیٹرول موجود ہے ، 30 دن کا ڈیزل ہو اور پھر بھی پیٹرول پمپ پر پیٹرول اور ڈیزل نہ ہو، انہیں دو ٹوک کہہ دیاہے کہ آج شام سے پہلے وہ طریقہ کار طے کر لیں ، جس کے ذمے جو پیٹرول پمپ ہیں وہاں پٹرول فراہم کریں ، ورنہ 2 دن میں دوبارہ وہ رپورٹ لے کر بھی سامنے حاضر ہوں گا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -