انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کتنا سستا ہوکر بند ہوا؟ جانئے

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام تک ڈالر کی قیمت میں بھاری کمی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا ہو اہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام تک ڈالر کی قیمت میں 2.82 روپے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 270 روپے 51 پیسے کا ہو کر بند ہوا۔ رواں ہفتے میں ڈالر کی قیمت میں 6 روپے 7 پیسے کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 3 روپے سستا ہونے کے بعد 274 روپے پر فروخت ہو رہاہے ، اوپن مارکیٹ میں چار روز کے دوران ڈالر کی قیمت میں 9 روپے کمی ہوئی ہے ۔