صدر مملکت سے عمران خان کی ملاقات، پنجاب اورخیبر پختونخوا میں انتخابات کی تاریخ نہ دینے پر اظہار تشویش

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت عارف علوی سے عمران خان نے ملاقات کی جس کے دوران موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال اور پنجاب و خیبر پختونخوا میں انتخابات کی تاریخ نہ دینے پر اظہار تشویش کیا گیا۔
نجی ٹی وی" ایکسپریس نیوز" کے مطابق صدر عارف علوی سے ملاقات میں سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہا، 90 روز میں انتخابات نہ ہوئے تو یہ آئین شکنی ہو گی۔
یہ امر قابل ذکر ہےکہ شہباز شریف کی قیادت میں پی ڈی ایم کی حکومت اور تحریک انصاف میں الیکشن کے انعقاد پر شدید اختلافات کی صورت حال برقرار ہے۔تحریک انصاف کا مؤقف ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں اسمبلیوں کی تحلیل کے 90 روز میں الیکشن کی تاریخ دی جانا ضروری ہے۔