ماہرہ خان نعمان اعجاز کے بعد کس کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند ہیں ؟

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستانی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے حالیہ انٹر ویو میں کہا کہ " وہ وہاج علی کے ساتھ کام کرنے کی خواہش رکھتی ہیں"۔
تفصیلا ت کے مطابق لالی ووڈ کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں پاکستانی مشہور ڈرامہ سیریل "مجھے پیار ہوا تھا" اور "تیرے بن" میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار وہاج علی کے کام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ" میں یہ ہمیشہ کہتی ہوں کہ میں سینئر اداکاروں میں نعمان اعجاز کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں کیونکہ وہ ایک بہترین اداکار ہیں۔ لیکن میں آج کل جو دیکھتی ہوں، مجھے وہاج پسند ہے"۔ اداکار وہاج علی کے کام کو سراہتے ہوئے ماہرہ خا ن نے کہا کہ "وہ نئے اداکاروں میں وہاج علی کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں انہیں وہاج کے پُرانے خیالات بےحد پسند ہیں"۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ وہاج علی کا ڈرامہ" تیرے بن" اور "مجھے پیار ہوا تھا" بےحد مقبول ہو رہا ہے جس میں ان کی اداکاری کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے یہی وجہ ہے کہ وہاج علی ان دنوں سب کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر بھی ان کے خوب چرچے ہورہے ہیں۔