آرمی چیف کے دورہ امریکہ کی جھوٹی افواہوں پر پاک فوج کا بیان سامنے آگیا

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سوشل میڈ یا پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے متعلق جھوٹی افواہیں پھیلائی جا رہی تھیں کہ وہ برطانیہ سے امریکہ کے دورے پر چلے گئے ہیں ۔ اب اس حوالے سے پاک فوج کے تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف برطانیہ کے دورے پر ہیں اور سوشل میڈ یا پر آرمی چیف کے دورہ امریکہ سے متعلق بے بنیاد قیاس آرائیاں پھیلائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف 5فروری سے 10فروری تک برطانیہ کے دورے پر ہیں جہاں وہ پاک برطانیہ استحکام کانفرنس میں شرکت کے سلسلے میں گئے ہوئے ہیں ۔ یہ کانفرنس دونوں ممالک کے درمیان فوج کی سطح پر ششماہی تقریب ہے جس میں پاکستان کی اعلیٰ قیادت 2016سے شرکت کر رہی ہے ۔