شاداب خان کی بارات والے دن دولہا بنے تصویریں سامنے آگئیں

شاداب خان کی بارات والے دن دولہا بنے تصویریں سامنے آگئیں
شاداب خان کی بارات والے دن دولہا بنے تصویریں سامنے آگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹر شاداب خان کی شادی کی تقاریب جاری ہیں اور آج بارات والے دن ان کی تصویریں بھی سامنے آگئی ہیں ۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاداب خان نے دولہا بنے اپنی تصویریں شئیر کی جس میں وہ سفید رنگ کی شیروانی میں ملبوس ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ الحمداللہ ، آج میرے لیے بہت اہم دن ہے ، مجھے امید ہے کہ میں اپنی اہلیہ کے لیے اچھا شوہر بنوں گا ۔ انہوں نے اپنی نجی زندگی کا خیال رکھنے پر سب کا شکریہ ادا کیا ۔ شاداب خان نے مزید بتا یا کہ ان کی شیروانی ہمایوں عالمگیر نے ڈیزائن کی ۔

مزید :

کھیل -