بھارتی نوجوان کے ساتھ ایمازون پر ہاتھ ہوگیا ، حیران کن تفصیلات سامنے آگئیں

بھارتی نوجوان کے ساتھ ایمازون پر ہاتھ ہوگیا ، حیران کن تفصیلات سامنے آگئیں
بھارتی نوجوان کے ساتھ ایمازون پر ہاتھ ہوگیا ، حیران کن تفصیلات سامنے آگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیٹ کے انقلاب نے ’ای کامرس‘ کی داغ بیل ڈالی ہے اور آن لائن خریدوفروخت میں گزرتے وقت کے ساتھ تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے تاہم آئے روز لوگوں کے ساتھ فراڈ ہونے کی خبریں بھی سامنے آ تی رہتی ہیں۔ ای کامرس کی دنیا میں لوگوں کے ساتھ کس حد تک فراڈ ہو سکتا ہے، اس کا اندازہ اس بات سے ہی لگا لیجیے کی دنیا کا سب سے بڑا ای کامرس پلیٹ فارم ’ایمازون بھی محفوظ نہیں ہے۔ گزشتہ دنوں ایک بھارتی نوجوان کے ساتھ ایمازون پر ایسا ہاتھ ہوا ہے کہ سن کر یقین کرنا مشکل ہو جائے۔
انڈیا ٹائمز کے مطابق اکشے تھونگا نامی اس بھارتی نوجوان نے ایمازون انڈیا پر آئی فون 14پرو میکس آرڈر کیا تھا مگر اسے آئی فون 14پرو میکس کی ’کاپی‘ (نقل)بھجوا دی گئی۔ویب سائٹ ’Reddit‘ پر اپنی کہانی سناتے ہوئے اکشے نے لکھا ہے کہ جب اسے فون موصول ہوا اور اس نے اسے آن کیا تو اسے لگا کہ اس میں کچھ گڑ بڑ ہے۔
اکشے بتاتا ہے کہ ”جب میں نے پہلی بار فون آن کیا تو اس نے مجھے ’سیٹ اپ‘ کے لیے نہیں کہا۔ فون میں ٹوئٹر، فیس بک اور واٹس ایپ بھی پہلے سے انسٹال تھے حالانکہ آئی فونز کو پہلے تو سیٹ اپ کرنا پڑتا ہے اور پھر اس طرح کی ایپلی کیشنز خود انسٹال کرنی ہوتی ہیں۔“
اکشے نے بتایا کہ ”اس فون کی فونٹس، ڈسپلے کلرز اور دیگر چیزیں بھی مختلف اور غیرمعیاری لگ رہی تھیں۔اپنے شک کو رفع کرنے کے لیے میں ایپل کی آفیشل ویب سائٹ پر گیا اور اپنے اس فون کا وارنٹی سٹیٹس چیک کیا۔ ویب سائٹ نے اس فون کا سیریل نمبر درست قرار دیا تاہم میرا شک دور نہ ہوا جس پر میں اسے اپنے قریبی ایپ ٹرونکس سٹور پر لے گیا۔ انہوں ن مجھے بتایا کہ یہ آئی فون 14پرومیکس کی فرسٹ کاپی ہے۔“
اکشے لکھتا ہے کہ ”فون کے نقل ہونے کی تسلی ہونے پر میں نے ایمازون پر اس کے سیلر سے بات کی اور ری فنڈ یا اصلی فون مانگا مگر اس نے میری بات نہ سنی۔ بالآخر میں نے حکومت کی کسٹمر سروس ہیلپ لائن پر رابطہ کیا ہے اور ان کے ردعمل کا انتظار کر رہا ہوں۔‘

مزید :

ڈیلی بائیٹس -