نارووال ( مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن قبال نے کہا ہے کہ جب تک نتائج 50فیصد سے زائد نہیں ہونگے تو کچھ بھی حتمی نہیں ہو گا ،مسلم لیگ (ن) امید کرتی ہے کہ الیکشن کمیشن جلد نتائج سامنے لائے گا ،ہم نتائج کا انتظار کر رہے ہیں، ہم بھی کہہ رہے ہیں کہ جلد از جلد نتائج آنے چاہئیں ۔ وہ "جیو نیوز " کی لائیو نشریات میں میزبان جنید اقبال اور تجزیہ کاروں شاہ زیب خانزادہ ، شہزاد اقبال اور محمل سرفراز کے سوالات کے جوابات دے رہے تھے ۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ماضی کی نسبت اس دفعہ پر امن انتخابات ہوئے ،2018ء کے مقابلے میں اس بار پر امن انتخابات ہوئے،موبائل سروسز تو سب کی بند تھیں اس سے سب کا نقصان ہوا ،موبائل فون بند ہونے سے ہمیں بھی مشکلات کا سامنا رہا ،ابتدائی نتائج پر ٹرینڈ سیٹ نہیں کر سکتے . میں نارووال میں ہوں اور نتائج کا انتظار کر رہا ہوں ۔