غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج، پیپلزپارٹی نے سندھ اسمبلی کی32 نشستیں جیت لیں

غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج، پیپلزپارٹی نے سندھ اسمبلی کی32 نشستیں جیت لیں
غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج، پیپلزپارٹی نے سندھ اسمبلی کی32 نشستیں جیت لیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک میں عام انتخابات میں پولنگ کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان پیپلزپارٹی نے سندھ اسمبلی کی32 نشستیں جیت لیں۔غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی نے اب تک سندھ اسمبلی کی 130 نشستوں میں سے32نشستیں جیت لی ہیں۔سابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ،قائم علی شاہ، شرجیل میمن، فریال تالپور ،جام خان شورو اور مخدوم فخرالزماں نے بھی صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیابی حاصل کی۔

پی ایس 6 کشمور 3 میں تمام 124 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری وحتمی نتیجے کے مطابق  پیپلز پارٹی کے محبوب علی خان بجارانی 86365 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔جے یو آئی ایف کے عبدالقیوم 9945 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 10 لاڑکانہ 1 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کی فریال تالپورکامیاب ہوگئیں۔غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ایس 10 لاڑکانہ 1 کے تمام 203 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں پیپلز پارٹی کی فریال تالپور 85800 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں۔جے یو آئی ایف کے کفایت اللہ 20050 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی ایس11لاڑکانہ2 میں تمام 174 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری وحتمی نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کےجمیل احمدسومرو 41158 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔جی ڈی اے کے کاظم علی خان 20807 ووٹ لےکردوسرےنمبرپر رہے۔

پی ایس 12 لاڑکانہ 3 میں تمام 168 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری وحتمی نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے سہیل انور سیال 54077 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔جی ڈی اےکے معظم علی خان عباسی 31850 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

صوبائی اسمبلی کے حلقےپی ایس 20 گھوٹکی 3 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی محمد بخش مہر کامیاب ہوگئے۔غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ایس 20 گھوٹکی 3 کے تمام 183 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں پیپلز پارٹی کے محمد بخش مہر 87431 لے کر کامیاب ہوگئے۔جے یو آئی ایف کی محمد اسحاق لغاری 9401 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی ایس 21 گھوٹکی 4میں تمام 182 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری وحتمی  نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے علی نواز مہر 63758 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔

جے یو آئی ایف کے غلام علی عباس 29273 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی ایس 26 خیر پور 1میں تمام 160 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری وحتمی نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے سید قائم علی شاہ 49866 ووٹ لے کر کامیابہوگئے۔

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے امام بخش پھلپوٹو 14528 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی ایس47 میرپورخاص3 میں تمام 170 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری وحتمی نتیجے کے مطابق پیپلزپارٹی کی نوراحمدبھرگڑی 59321 ووٹ لےکرکامیاب ہوگئے۔آزاد امیدوار فیصل کاچھیلو 20175 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی ایس 29 خیرپور 4 میں تمام 142 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری وحتمی نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے شیراز شوکت راجپر 45589 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے محمدرفیق بانبھن 30220 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی ایس 30 خیر پور 5 میں تمام158 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری وحتمی نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے نعیم احمدکھرل 51245 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔

جی ڈی اے کے شیخ خالد حسین 36456 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

سندھ کی صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 44 سانگھڑ 5 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شاہد تھہیم کامیاب ہوگئے۔غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ایس 44 سانگھڑ 5 کے تمام 187 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں پیپلز پارٹی کے شاہد تھہیم 59630 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس( جی ڈی اے) کے محمد بخش 48200 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

صوبائی اسمبلی کے حلقے حلقہ پی ایس 50 عمرکوٹ 2 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سیدامیرعلی شاہ کامیاب ہوگئے۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ایس 50 عمرکوٹ 2 کے تمام152 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں پیپلز پارٹی کےسیدامیرعلی شاہ 59231 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔جی ڈی اے کےفقیر غلام نبی منگریو17121 ووٹ لےکردوسرےنمبرپر رہے۔

پی ایس 56 مٹیاری 1 میں تمام169 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری وحتمی نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے مخدوم محبوب زمان 72178 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔مسلم لیگ ن کے نصیر احمد 35432 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی ایس 57 مٹیاری 2 میں تمام151 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری وحتمی نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے مخدوم فخرالزمان 52130 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔جی ڈی اے کے سید جلال شاہ 44583 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

سندھ کی صوبائی اسمبلی کے حلقےپی ایس 75 ٹھٹھہ 1 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کےریاض حسین شاہ شیرازی کامیاب ہوگئے۔غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ایس 75 ٹھٹھہ 1 کے تمام 216 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں پیپلز پارٹی کے ریاض حسین شاہ شیرازی 75823 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔آزاد امیدوار سید امجد حسین 3618 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

سندھ کی صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 48 میرپورخاص 4 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے طارق علی کامیاب ہوگئے۔غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ایس 48 میرپورخاص 4 کے تمام160 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں پیپلز پارٹی کےطارق علی67923 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔جی ڈی اےکے عنایت اللہ 16231 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

سندھ کی صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 22 سکھر 1 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے اکرام اللہ کامیاب ہوگئے۔غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ایس 22 سکھر 1 کے تمام145 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں پیپلز پارٹی کےاکرام اللہ 42275 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔جے یو آئی ایف کے محمد مبین 40005 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

سندھ کی صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 7 شکارپور 1 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امتیاز احمد شیخ کامیاب ہوگئے۔غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ایس 7 شکارپور 1 کے  تمام177 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں پیپلز پارٹی کے امتیاز احمد شیخ 60904 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

جے یو آئی ایف کے آغا تیمور خان 43575 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

سندھ کی صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 83 دادو 4 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سید صالح شاہ جیلانی کامیاب ہوگئے۔غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ایس 83 دادو 4 کے تمام166 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں پیپلز پارٹی کےسید صالح شاہ جیلانی 52340 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔جی ڈی اے کے امداد حسین لغاری 22683 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

سندھ کی صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 61 حیدرآباد 2 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شرجیل میمن بھی کامیاب ہوگئے۔غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ایس 61 حیدرآباد 2 کے تمام135 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں پیپلز پارٹی کے شرجیل میمن63638 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔جے یو آئی ایف کے سعید احمد تالپور 11719 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

سندھ کی صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 60 حیدرآباد 1 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے جام خان شورو کامیاب ہوگئے۔غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ایس 60 حیدرآباد 1 کے تمام 105 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں پیپلز پارٹی کے جام خان شورو 35352 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے ایاز لطیف پلیجو 6735 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی ایس 68 بدین 1میں تمام 141 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری وحتمی نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے محمد ہالیپوٹو 63348 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔

صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 69 بدین 2 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے میر اللہ بخش تالپور کامیاب ہوگئے۔غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ایس 69 بدین 2 کے تمام142 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں پیپلز پارٹی کے میر اللہ بخش تالپور 41595 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے میر عبداللہ خان 33491 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

سندھ کی صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 27 خیر پور میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ہالار وسان کامیاب ہوگئے۔غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ایس 27 خیر پور 2 کے تمام 145 پولنگ اسٹیشنز  کے نتائج میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ہالار وسان 93421 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔جے یو آئی ایف کے محمد شریف بررو 14897 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

سندھ کی صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 77 جامشورو میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پی پی کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کامیاب ہوگئے۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی پی کے مراد علی شاہ 66100 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ جی ڈی اے کے روشن علی برڑو 6150 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

سندھ کی صوبائی اسمبلی کے حلقےپی ایس 70 بدین 3 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ارباب امیر امان اللہ کامیاب ہوگئے۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابقپی ایس 70 بدین 3 کے تمام 141 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں پیپلز پارٹی کے ارباب امیر امان اللہ 33729 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے حسنین علی مرزا 26577 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

صوبائی اسمبلی کے حلقے حلقہ پی ایس 71 بدین 4 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے تاج محمد کامیاب ہوگئے۔غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ایس 71 بدین 4 کے تمام148 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں پیپلز پارٹی کے تاج محمد 40938 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔جی ڈی اے کے محمد حسام مرزا 30726 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی ایس 73 سجاول 1 میں تمام178 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری وحتمی نتیجے کے مطابق پیپلزپارٹی کے حسین شاہ شیرازی 72942 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔جے یو آئی ایف کے محمد اسماعیل میمن 6167 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

سندھ کی صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 78 جامشورو 2 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈاکٹر سکندر علی شوروکامیاب ہوگئے۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ایس 78 جامشورو 2 کے تمام147 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں پیپلز پارٹی کے ڈاکٹر سکندر علی شورو 46245 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سید منیر حیدر 15768 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی ایس 86 ملیر 3 میں تمام62 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری وحتمی نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے عبدالرزاق راجا 15017 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔

مسلم لیگ ن کے محمد یعقوب 6633 ووٹ لیکردوسرے نمبر پر رہے۔