مانسہرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) قائد ن لیگ اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 مانسہرہ کا انتخابی نتیجہ چیلنج کر دیا۔
الیکشن کمیشن میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیاکہ مانسہرہ کے کئی علاقوں میں برف باری کے باعث رابطوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔125 سے زائد پولنگ اسٹیشنوں سے فارم 45 نہیں پہنچے لیکن نتائج کا اعلان کر دیا گیا، اس لیے این اے 15 سے نتیجے کو روکا جائے۔
یاد رہے کہ نواز شریف این اے 15 مانسہرہ کم تورغر سے ہار گئے ہیں اور انہیں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار نے شکست دی۔