بنگلہ دیش پرکوئی جرمانہ نہیں ہوگا، ایک ایونٹ کی میزبانی بھی ملےگی، آئی سی سی نے مذاکرات کی تفصیلات جاری کردیں
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی سی سی نے پی سی بی اور بی سی بی کے ساتھ مذاکرات کی تفصیلات جاری کردیں۔آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں عدم شرکت پر بنگلہ دیش پر کوئی جرمانہ عائد نہیں ہوگا۔آئی سی سی کے مطابق بنگلہ دیش کو آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی بھی دی جائےگی۔آئی سی سی کا کہنا ہےکہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ 2028 سے 2031 کے درمیان ایک ایونٹ کی میزبانی کرےگا۔
