سونی اپنی سب سے مشہور پراڈکٹ واپس لے آیا
نیویارک (نیوز ڈیسک) سمارٹ فون کی آمد سے پہلے میوزک سننے کا بہترین ذریعہ واک مین تھا اور اکثر آپ کو لوگ سڑک کنارے چلتے ہوئے واک مین کے ذریعے میوزک سے لطف اندوزنظر آتے تھے۔ پھر جدید موبائل فون کا دور آگیا اور لوگ واک مین کو بھول ہی گئے، مگر دنیا کے مشہور ترین واک مین بنانے والی کمپنی سونی اسے نہیں بھولی اور ایک دفعہ پھر اسے واپس لارہی ہے۔
انسانی گوشت کا ذائقہ کیسا ہوتاہے ؟کھانے والوں نے بتا دیا جاننے کیلئے کلک کریں
سونی کا کہنا ہے کہ آج کل لوگ سمارٹ فون کے ذریعے میوزک سنتے ہیں لیکن یہ ایک کل وقتی واک مین کا متبادل نہیں ہے۔ کمپنی NW.Zx2 کے نام سے ایک ایسا واک مین متعارف کروانے جارہی ہے کہ جس میں جدید ترین سپیکر، وسیع میموری، ہائی فائی ہیڈ سیٹ اور ہائی ریزولیشن ساﺅنڈ سسٹم ہوگا۔ اس میں گوگل کے کروم کاسٹ جیسا فیچر بھی ہوگا جس کے زریعے موبائل فون کی مختلف قسم کی ایپس سے میوزک براہ راست اس واک مین پر چلایا جاسکے گا۔ سونی کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کی وسیع میموری، جدید فیچرز اور شاندار آواز سمارٹ فون کو پیچھے چھوڑ دے گی اور لوگ ایک دفعہ پھر واک مین کی طرف مائل ہوجائیں گے۔