موٹے افراد کے لیے خوشخبری ،وزن کم کرنے والی گولی

موٹے افراد کے لیے خوشخبری ،وزن کم کرنے والی گولی
موٹے افراد کے لیے خوشخبری ،وزن کم کرنے والی گولی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بوسٹن (نیوز ڈیسک) اگرچہ موٹاپے کی بہت سی وجوہات ہیں لیکن سب سے بڑی وجہ زیادہ کھانا ہے جس پر اکثر لوگ قابو پانے میں ناکام ہوجاتے ہیں۔ ان لوگوں کیلئے امریکی سائنسدانوں نے ایک بڑی خوشخبری دیتے ہوئے ایک ایسی گولی ایجاد کرلی ہے جو جسم کو یہ احساس دلاتی ہے کہ پیٹ بھرا ہوا ہے اور کھانے کی طلب نہایت کم ہوجاتی ہے۔

جاپان میں ’موچی‘کھانے سے 9افرادجاں بحق ،جاننے کیلئے کلک کریں
کیلیفورنیا کے ساک انسٹیٹیوٹ سے تعلق رکھنے والے پروفیسر ایونیز کا کہنا ہے کہ Fexaramine جسم کو یہ احساس دلاتی ہے کہ مزید کھانے کی ضرورت نہیں اور یہ میٹا بولزم کو تیز کردیتی ہے اور جسم مزید کھانے کی ضرورت محسوس نہیں کرتا۔ یہ گولی جسم میں موجود سفید چربی کو براﺅن چربی میں تبدیل کرتی ہے جو موٹاپے میں کمی کا باعث بنتی ہے۔ اس کے کھانے سے محسوس ہوتا ہے کہ جسم میں کثیر مقدار میں حرارے منتقل ہوگئے جبکہ حقیقت میں اس میں کوئی حرارے نہیں ہوتے ہیں۔ یہ گولی بالواسطہ طور پر کولیسٹرول اور بلڈ شوگر میں کمی کا باعث بھی ہوگی اور خصوصاً ذیا بیطس کے مرض میں کمی کا باعث بھی بنے گی۔
عام طور پر موٹاپے کے شکار افراد پر لطف اور مرغن کھانوں سے ہاتھ روک نہیں پاتے مگر اس گولی کے استعمال سے وہ نہ صرف ان کھانوں سے لطف اندوز ہوسکیں گے بلکہ انہیں زیادہ بھوک محسوس نہیں ہوگی اور یوں وہ ان کھانوں کو بھی انتہائی مناسب مقدار میں ہی کھائیں گے۔ یہ تحقیق سائنسی جریدے ”نیچر میڈیسن“ میں شائع کی گئی ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -