شادی کے دن با ہمت اپاہج دلہن نے ایسا کام کر دکھایاکہ پوری دنیا کو حیران کر دیا

شادی کے دن با ہمت اپاہج دلہن نے ایسا کام کر دکھایاکہ پوری دنیا کو حیران کر دیا
شادی کے دن با ہمت اپاہج دلہن نے ایسا کام کر دکھایاکہ پوری دنیا کو حیران کر دیا

  

سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک) کہتے ہیں کہ کوئی بھی معذوری انسان کے حوصلے و ہمت سے بڑی نہیں ہوتی اور امریکی خاتون تامی مارٹن نے شدید معذوری کو اپنی شادی کے موقع پر شکست دے کر یہ بات ثابت کردی۔

'حسن 'میں اضافے کا شوق،دوشیزہ کو بہت مہنگا پڑا،موت سے بال بال بچ گئی ،جاننے کیلئے کلک کریں

تامی کو 15 سال قبل ایک کار حادثے میں خوفناک نقصان پہنچا۔ ان کی ریڑھ کی ہڈی کئی جگہوں سے ٹوٹ گئی جس کی وجہ سے وہ ہلنے جلنے کے قابل نہ رہیں اور اگلے کچھ سالوں میں اُن کا وزن بہت زیادہ بڑھ گیا۔ اگرچہ ان کی زندگی ہر گزرتے دن کے ساتھ مشکل ہورہی تھی لیکن انہوں نے ہمت نہ ہاری اور انتہائی تکلیف دہ سرجری کے ذریعے اپنا وزن نمایاں طور پر کم کیا۔ اس کے بعد انہوں نے فزیو تھراپی کا آغاز کیا جس کے دوران بدقسمتی سے ان کی ٹانگ ٹوٹ گئی لیکن باحوصلہ خاتون پھر بھی زندگی سے مایوس نہ ہوئی اور شادی کا فیصلہ کرلیا۔ ان کے شفیق دوست راب ڈائٹرچ نے اُن کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا اور انہوں نے روایتی انداز میں شادی کی تقریب منعقد کرنے کا عزم کیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ وہ روایتی انداز میں چل کر سٹیج تک نہیں جاسکتیں مگر تامی کا اصرار تھا کہ وہ یہ کرکے دکھائیں گی۔ شادی کا دن آیا تو واقعی انہوں نے یہ کردکھایا اور چلنے کیلئے ایک واکر کا استعمال کرتے ہوئے بغیر کسی مدد کے خود سٹیج تک پہنچیں۔ اس موقع پر مہمان ان کی ہمت کی داد دیئے بغیر نہ رہ سکے اور سب نے بھرپور انداز میں تالیاں بجا کر انہیں مبارکباد دی اور اُن کیلئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس