شوہر کی بے وفائی،نیلامی میں بیگم کی چاندی ہوگئی

شوہر کی بے وفائی،نیلامی میں بیگم کی چاندی ہوگئی
شوہر کی بے وفائی،نیلامی میں بیگم کی چاندی ہوگئی

  

سڈنی (نیوز ڈیسک) آسٹریلوی خاتون سارہ جین کو ان کے خاوند نے ایک دن اچانک ایک رقعہ لکھ کر بتایا کہ وہ ان سے محبت نہیں کرتے اور یوں آٹھ سال پرانا تعلق ایک لمحے میں توڑ دیا۔ سارہ نے اس اچانک صدمے سے نکلنے کیلئے ایک دلچسپ حکمت عملی اپنائی ہے جسے سوشل میڈیا پر بہت پذیرائی ملی ہے اور انہیں خاصی بھاری رقم بھی ملنے والی ہے۔

علیحدگی سے چند دن قبل سارہ اور ان کے شوہر نے انڈونیشیاءکے رومانوی جزیرے بالی کی سیر کا پروگرام بنایا تھا اور 9دن کے قیام کیلئے جزیرے کے شاندار مقامات اور ہوٹلوں میں بکنگ کروائی تھی۔ سارہ کہتی ہیں کہ وہ دفتر گئی ہوئی تھیں کہ ان کے خاوند نے ایک رقعہ لکھ کر ان کے بستر پر چھوڑ دیا جس میں بے رحم انکشاف کیا گیا تھا کہ وہ ان سے محبت نہیں کرتے اور اس تعلق کو مزید جاری نہیں رکھنا چاہیے۔

برطانیہ کے اعلیٰ حکام نے لڑکوں پر لڑکیوں کے سبقت لے جانے کے پیچھے چھپی منطق بتادی مزید جاننے کیلئے کلک کریں

سارہ خاوند کے اچانک رفو چکر ہوجانے پر شدید صدمے میں رہیں لیکن پھر انہوں نے زندگی کو خوشگوار رنگ دینے کیلئے اپنے خاوند کی جگہ کسی اور کو بالی کی سیرکیلئے ساتھ لے جانے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے ویب سائٹ eBay پر اشتہار دے دیا جس میں بتایا کہ ایک ایسے شخص کی ضرورت ہے جو 9 دن کیلئے ان کے ساتھ سیر کو جانا چاہتا ہو۔ سارہ کو سینکڑوں پیشکشیں موصول ہوچکی ہیں اور تازہ ترین پیشکش میں 4,500 ڈالر (تقریباً ساڑھے چار لاکھ روپے) کی آفرکی گئی ہے۔ وہ لوگوں کے مثبت اور پرجوش ردعمل سے بہت خوش ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ ممکنہ امیدواروں سے کھانے پر ملاقات کریں گی اور کسی 18 سے 32 سالہ شخص کو ساتھ لے جانے کیلئے منتخب کریں گی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس