ذاتی زندگی میں مداخلت، عرب بیوی نے شوہر کو طلاق دے دی
دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) میاں بیوی کا تعلق اعتماد کی بنیاد پر کھڑا ہوتا ہے جس میں دراڑ آنے پرمضبوط سے مضبوط رشتہ بھی زمین بوس ہوجاتا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں ایک بیوی کے اعتماد کو اس کے شوہر نے باربار اس کے موبائل فون کی نگرانی کرکے اور تلاشی لے کر پاش پاش کردیا جس کے بعد بیوی نے طلاق کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا۔
عمران خان کی شادی پر وزیرداخلہ نے بھی موقف دیدیامزید جاننے کیلئے کلک کریں
اخبار ”امارات الیوم“ کے مطابق خاتون نے عدالت کو بتایا کہ شادی کے چار ماہ بعدہی شوہر نے اس پر شک کرنا شروع کردیا اور بار بار اس کے موبائل فون پر آنے والی کالز اور میسجز کو دیکھتا رہتا۔ اس نے خاتون کی کالز کو اپنے فون پر فارورڈ کرنے کا بندوبست بھی کررکھا تھا۔ خاتون نے شوہر کے مسلسل شک سے تنگ آکر عدالت سے رجوع کرلیا۔ متحدہ عرب امارات کی اعلیٰ ترین عدالت نے طلاق کا حکم جاری کرتے ہوئے شکی شوہر کو حکم دیا کہ وہ خاتون کو 5000 درہم جہیز کی واپسی کی مد میں اور 24,600 درہم زیورات کی مد میں ادا کرے۔ شوہر نے موقف اختیار کیا تھا کہ اسے بیوی کے کردار پر شک تھا جس کی وجہ سے اس کے موبائل فون پر نظر رکھنا ضروری ہوگیا تھا۔