سمتھ اور کوہلی نے بطور کپتان زیادہ سنچریاں بنا کر تاریخ رقم کر دی

سمتھ اور کوہلی نے بطور کپتان زیادہ سنچریاں بنا کر تاریخ رقم کر دی

 سڈنی (سپورٹس ڈیسک) سٹیون سمتھ اور ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ کی نئی تاریخ رقم کر دی، دونوں کپتانوں نے رواں ٹیسٹ سیریز میں 7 سنچریاں بنا کر یہ سنگ میل عبور کیا۔ یہ ٹیسٹ تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ دونوں ٹیموں کے قائدین نے اتنی سنچریاں بنائی ہوں۔ آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان آسٹریلوی سرزمین پر کانٹے دار سیریز جاری ہے۔ اس سیریز کے دوران کئی پرانے ریکارڈز پاش پاش ہوئے، دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹیسٹ سیریز کے دوران زیادہ سنچریاں بنا کر نئی تاریخ رقم کر دی۔ جمعرات کو سڈنی ٹیسٹ کے تیسرے روز بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے سنچری بنائی تو یہ رواں سیریز میں کپتانوں کی مجموعی طور پر ساتویں سنچری تھی۔ آسٹریلوی قائد سمتھ اور بھارتی قائد کوہلی نے تین، تین جبکہ ایک سنچری مائیکل کلارک نے بنائی تھی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی