ویسٹ انڈین فرسٹ کلاس کرکٹر نیکولاس ٹریفک حادثے میں بال بال بچ گئے
کنگسٹن (سپورٹس ڈیسک) ویسٹ انڈیز کے فرسٹ کلاس کرکٹر نیکولاس پورن ٹریفک حادثے میں زخمی ہو گئے۔ انجری کے باعث پورن سپر ففٹی ریجنل ٹورنامنٹ سے بھی دستبردار ہو گئے ہیں، انہیں ایونٹ میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو ٹیم کی نمائندگی کرنا تھی۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق نیکولاس کی حادثے میں گھٹنا اور ٹخنے شدید زخمی ہوئے ہیں، ڈاکٹروں نے طبی معائنے کے بعد سرجری کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث وہ غیر معینہ مدت کیلئے کرکٹ میدانوں سے باہر ہو گئے ہیں۔ ان کی جگہ سٹیفن کو ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔