قومی ٹیم ورلڈکپ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے،شہریارخان

قومی ٹیم ورلڈکپ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے،شہریارخان

 کراچی( آن لائن ) چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا ہے منتخب کردہ قومی ٹیم ورلڈکپ جیتنے کی صلا حیت رکھتی ہے، دوسری جانب سابق چیف سلیکٹرعبدالقادر کہتے ہیں ٹیم پرتنقید کے بجائے اس کی حوصلہ افزائی کی جائے،چیئرمین پی سی بی کے مطابق سلیکٹرز نے مشاورت سے ورلڈ کپ کیلئے اسکواڈ کا انتخاب کیا۔بلاشبہ انیس سو بانوے کی طرح اس میں اسٹار کھلاڑی نہیں لیکن انہیں ورلڈکپ جیتنے کی تاریخ رقم کرنے کیلئے یک جان ہو کر کھیلنا ہوگا۔سابق چیف سلیکٹر عبدالقادر کا کہنا ہے کہ میگا ایونٹ کیلئے ٹیم سلیکشن پر تنقید کے نشتر برسائے جاسکتے ہیں مگر یہ موقع تنقید کے بجائے ٹیم کو اسپورٹ کرنے کا ہے کیونکہ یہ پاکستان کی ٹیم ہے۔کرکٹرز کی رائے میں آسٹریلیا نیوزی لینڈ کی پچز پر بلے بازؤں کو ذمہ داری دکھانا ہوگی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی