قومی ہاکی چیمپئن شپ، واپڈا اور آرمی کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

قومی ہاکی چیمپئن شپ، واپڈا اور آرمی کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

 اسلام آباد (اے پی پی) قومی ہاکی چیمپئن شپ میں پی آئی اے، نیشنل بینک آف پاکستان ، پاکستان واپڈا اور پاکستان آرمی کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئیں،دونوں سیمی فائنل مقابلے (آج) جمعہ کو سیالکوٹ میں کھیلے جائیں گے، پہلے سیمی فائنل میچ میں پی آئی اے کا مقابلہ نیشنل بینک آف پاکستان سے ہوگا جبکہ دوسرے سیمی فائنل مقابلے میں پاکستان واپڈا اور پاکستان آرمی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا پی آئی اے نے سوئی سدرن گیس کمپنی کو جبکہ پاکستان آرمی نے پنجاب کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا، نیشنل بینک آف پاکستان اور پاکستان واپڈا پہلے ہی سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر چکی تھیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی