کوہلی بطور کپتان ٹیسٹ میں مسلسل تین سنچریاں بنانیوالے پہلے کرکٹر بن گئے

کوہلی بطور کپتان ٹیسٹ میں مسلسل تین سنچریاں بنانیوالے پہلے کرکٹر بن گئے

  



 سڈنی (سپورٹس ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سٹار بلے باز ویرات کوہلی نے ایک اور منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ وہ بطور کپتان ٹیسٹ میچوں میں مسلسل تین اننگز میں سنچریاں بنانے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے۔ کوہلی نے کینگروز کے خلاف جاری آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں سنچری بنا کر یہ کارنامہ انجام دیا۔ کوہلی 140 رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں۔ سڈنی میں آسٹریلیا کے خلاف جاری آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں کوہلی نے انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری مکمل کی۔ یہ ان کی رواں سیریز میں چوتھی اور مجموعی طور پر دسویں سنچری تھی۔ اس کے علاوہ یہ بطور کپتان ان کی مسلسل تیسری سنچری بھی تھی اور اس کے ساتھ ہی وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بھی بن گئے۔ کوہلی نے آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں بطور کپتان دونوں اننگز میں سنچریاں بنائی تھیں اور اس کے بعد کینگروز کے خلاف آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں سنچری بنا کر انہوں نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...