نیشم اور ہنری ورلڈ کپ کیلئے کیوی ٹیم سے ڈراپ، گرانٹ ایلیٹ کی واپسی

نیشم اور ہنری ورلڈ کپ کیلئے کیوی ٹیم سے ڈراپ، گرانٹ ایلیٹ کی واپسی

 و یلنگٹن ( آن لائن )نیوزی لینڈ نے ورلڈکپ کیلئے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، جس میں حیران کن طور پر جیمی نیشم اورمیٹ ہنری ڈراپ ہوگئے۔جبکہ گرانٹ ایلیٹ اورنیتھن مک کلم کی واپسی ہوئی ہے۔نیوزی لینڈ ،آسٹریلیا کے ساتھ ورلڈکپ دوہزارپندرہ کا میزبان ہے۔دونوں میزبان ٹیمیں ورلڈکپ گروپ اے میں سری لنکا،انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ ،بنگلہ دیش اورافغانستان کیساتھ شامل ہیں۔نیوزی لینڈ کے ورلڈکپ کیلئے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ جس میں حیران کن طور پر آل راؤنڈرجیمی نیشم اور فاسٹ بولر میٹ ہنری کوڈراپ کردیا گیاہے۔ دونوں کھلاڑی دوہزار چودہ میں نیوزی لینڈ کی تمام ہوم اور اوے ون ڈے سیریز میں شامل رہے ہیں۔ آل راؤنڈرگرانٹ ایلیٹ کی چودہ ماہ بعد کیوی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ ایلیٹ نے اکیاون ڈے میچز میں ایک ہزار تیرہ رنزبنانے کے ساتھ بیس وکٹیں لی ہیں۔ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ کا انحصار کپتان برینڈن مک کلم، کین ولیمسن اورراس ٹیلر پر ہوگا۔جن کی معاونت مارٹن گپٹل ،ٹوم لیتھم اوروکٹ کیپرلیوک رونکی کریں گے۔ کورے اینڈرسن آل راؤنڈر ہیں۔ فاسٹ بولنگ کا شعبہ ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ کے ساتھ ایڈم میلن، مک کلی نیگھن اور تجربہ کار کائل ملز سنبھالیں گے۔ سابق کپتان لیفٹ آرم اسپنر ڈینیئل وٹوری بھی میگاایونٹ کیلئے کیوی ٹیم میں شامل ہیں۔ اسپن کے شعبے میں انکی معاونت نیتھن مک کلم کریں گے۔نیوزی لینڈ ورلڈکپ مہم کا آغاز افتتاحی روز سری لنکا کے خلاف میچ سے کریگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی