ہملٹن مسکڈزہ 14 برس بعد آئی سی سی ورلڈ کپ کیلئے زمبابوین ٹیم میں شامل

ہملٹن مسکڈزہ 14 برس بعد آئی سی سی ورلڈ کپ کیلئے زمبابوین ٹیم میں شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ہرارے (سپورٹس ڈیسک) زمبابوے کرکٹ نے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کیلئے حتمی15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا۔ ہملٹن مسکڈزہ، چامو اور سین ولیمز سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ مسکڈزہ 14 برسوں بعد پہلا ورلڈ کپ کھیلیں گے، انہیں 2003، 2007 اور 2011ء ورلڈ کپ سکواڈ سے ڈراپ کر دیا گیا تھا۔ ایلٹن چیگمبرا ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں سکندر رضا، ریجس چیکبوا، ٹنڈئی چتارا، چامو، کریگ ایرون، کمنگوزی، ہملٹن مسکڈزہ، سٹورٹ، سولومون، توندا، تناشے، برینڈن ٹیلر، پراسپر اوتسیا اور سین ولیمز شامل ہیں۔